Sunday 17 May 2015

پشاور کے ایک رہائشی نے گاڑی کے انجن سے چلنے والے ہوائی جہاز کے بعد اب ہیلی کاپٹر بھی بنا ڈالا

وائنٹ اخبارتازہ ترین۔31جنوری۔2015ء( پشاور کے ایک رہائشی نے گاڑی کے انجن سے چلنے والے ہوائی جہاز کے بعد اب ہیلی کاپٹر بھی بنا ڈالا۔اس طرح پاکستان میں پہلی باربننے والا ہیلی کاپٹر اڑان بھرنے کے لیے تیار ہے۔ پشاور کے علاقے لنڈی ارباب کے رہائشی قا ضی طفیل اور ان کے بھائی نے 1978 سے جہاز بنانے کا تہیہ کیا۔دونوں بھائی گاڑیکے انجن سے چلنے والےالٹرا لائٹ ایئر کرافٹ بنانے میں چند سال قبلکامیاب ہوگئے اور مختلف مواقعوں پر اس خود ساختہ جہاز کے ذریعے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کرتے رہے۔لیکن اب قاضی طفیل اور ان کے بھائی نے 35 لاکھ روپے کی لاگت سے ایکہیلی کاپٹر بھی بنا ڈالا ہے جو کچھ دنوں میں اڑان بھرنے کے قابل ہوجائے گا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ قاضی طفیل کے خاندان کے تمام نوجوان جہازوں کے پرزے بنانے میں مصروف نظر آتے ہیں۔ کوئی نٹ لگاتا ہے تو کوئی ونگ فٹ کرتا ہوا نظر آتا ہے۔تاہم قاضی نے شکوہ کیا کہ ان کے پاس ہیلی کاپٹر اڑانے کی جگہ نہیں ہے اور نہ ہی انھیں اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے کوئی مدد فراہم کی جارہی ہے۔واقعی کوئی سنجیدہہو تومملکتِ خداداد میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، گزشتہ دنوں ساہیوال کے طلبہ اور اساتذہ بھی 5 ماہ کی محنت کے بعد ماحول دوست کار بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔ماحول دوست اس سواری کی تیاری میں ساہیوال کی کامسیٹس یونیورسٹی کے میکینیکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے طلبہ اور اساتذہ نے مشترکہ طور پر کام کیا اور نیلے رنگ کی ایک سیٹ والی کار کی تیاری میں 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک کے اخراجات آئے۔’رش‘)RUSH( نامی یہ کار فلبائن کے شہر منیلا میں ہونے والے ’منیلا انٹرنیشنل آٹو شو 2015‘ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے بھی بھیجی جائے گی

No comments:

Post a Comment